اسپتال کے لئے28دن میں670کلومیٹر کا پیدل سفر

سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردنے کینسر اسپتال بنانے کے لئے چندہ مہم پر ہیں، انہوں نے 28 دن میں پیدل 670 کلومیٹر کا سفر کیا ہے اور گھر گھر جا کر چندہ مانگا ہے۔
اس چیریٹی واک کے مختلف مراحل میں مجموعی طور پر 80 ہزار لوگوں نے ان کا ساتھ دیا ہے، مہیلا جے وردنے اس واک سے 35 لاکھ ڈالر سے زائد کا چندہ جمع کرنے میں کامیاب ہوئے۔
سابق کپتان اور جے وردنے کے دوست کمار سنگاکارا، دیگر کرکٹرز، فنکاروں اور سیاستدانوں نے بھی اس وقت میں جے وردنے کا ساتھ دیا ہے۔
جے وردنے کا ایک بھائی 20 سال قبل 16 سال کی عمر میں چل بسا تھا، اسے کینسر کا مرض لاحق تھا، جے وردنے کا کہنا ہے کہ اسپتال بنانے کے منصوبے کے پیچھے یہی جذبہ کارفرما ہے۔
ایک انٹرویو میں مہیلا جے وردنے نے کہا کہ صرف کینسر نہیں۔ ہمارے ملک میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔ ہم سب کو ایک ساتھ مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
سری لنکن حکومت نے کہا ہے کہ وہ اسپتال کی عمارت کی بنیاد رکھنے اور اس منصوبے میں تیزی لانے کے لیے مالی طور پر مدد کرے گی۔ منصوبے کا تخمینہ ایک کروڑ ڈالر ہے، یہ سری لنکا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہو گا۔
سری لنکا میں ہیلتھ سروس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالا کہتے ہیں کہ اس چیریٹی واک سے 50لاکھ ڈالر تک کی رقم اکٹھی ہو گی جبکہ باقی 50 لاکھ ڈالر وزارت صحت نے دینے کا وعدہ کیا ہے۔
پانچ سال قبل اسی طرع کی ایک واک کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 30ہزار لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ جس کے بعد ملک کے شمال میں واقع جنگ زدہ علاقے میں 120 بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: