اٹلی کی رابرٹ ڈی نیرو کو پناہ کی پیشکش

معروف ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو کو اٹلی کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے کہ اگر وہ امریکہ چھوڑنے پر رضامند ہیں تو اٹلی انہیں پناہ دے گا۔
رابرٹ ڈی نیرو امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرنے والوں میں شامل تھے۔ انہوں نے صدارتی معرکے سے قبل ہی اعلان کیا تھا کہ اگر ٹرمپ صدر بنے تو وہ آبائی ملک لوٹنے پر غور کریں گے۔
رابرٹ ڈی نیرو کا خاندان 1890 میں اٹلی سے امریکہ منتقل ہوا تھا۔ گزشتہ روز اٹلی کے قصبے فیرازانو کے میئر نے اعلان کیا کہ اگر ڈی نیرو امریکہ چھوڑنے پر سنجیدہ ہیں تو اٹلی ان کے شایان شان استقبال کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے ڈی نیرو کے جذبات کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایک ماہ قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا ٹرمپ کو مکا جڑنے کا دل کرتا ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے اپنی مکا جڑنے کی خواہش پر کہا تھا کہ وہ صدر بن چکے ہیں اور اس عہدے کیلئے احترام کے سبب وہ اس خواہش کو عملی جامہ نہیں پہنا سکتے ہیں۔
رابرٹ ڈی نیرو، ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے باعث آرنلڈ شوارزنیگر سے ہاتھ ملانے سے بھی انکار کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: