پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی ہے، بارش سے جہاں سردی کے باقاعدہ آغاز کی نوید ملی ہے وہیں اسموگ ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔
پنجاب میں کئی روز سے چھائی کیمیائی دھند یا اسموگ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا تھا، خشک موسم کی وجہ سے گلے اور سانس کی بیماریاں بڑھ رہی تھیں۔
ایک روز قبل مختلف علاقوں میں ہلکے بادلوں کا سلسلہ شروع جو رات اور پھر آج صبح برس پڑے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
چکوال کامونکی، ننکانہ صاحب، پنڈی بھٹیاں، گجرات، حافظ آباد اور قرب و جوار کے علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔
صبح ہونے والی برسات سے پنجاب میں کئی روز سے جاری دھند اور سموگ بھی چھٹ گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش بہت مفید ثابت ہو گی، اس سے نہ صرف گرد و غبار اور اسموگ کا خاتمہ ہو گا بلکہ سردیاں بھی شروع ہو جائیں گی۔
بارش سے کنو کی باغات کو بھی فائدہ پہنچے گا اور سردیوں کی مرغوب سوغات جلد مارکیٹوں میں آ جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: