وسیم اختر کی39 میں سے 38ویں کیس میں بھی ضمانت

میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کی اشتعال انگیز تقاریر کے کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی، وسیم اختر کے خلاف 39 کیسز تھے اور اب صرف ایک کیس باقی ہے۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس میں دائر درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے میئر کراچی کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
وسیم اختر کی اس ضمانت کے بعد بھی رہائی نہیں ہو گی کیونکہ ان کے خلاف ایک مقدمہ اب بھی قائم ہے۔ یہ مقدمہ دہشت گردوں کے علاج کیس کا ہے۔
دہشت گردوں کے علاج کیس میں اصل مقدمہ تو ڈاکٹر عاصم کے خلاف قائم ہے تاہم پاک سرزمین پارٹی کے انیس قائم خانی اورایم کیو ایم کے وسیم اختر سمیت مزید کئی افراد بھی نامزد ہیں۔
وسیم اختر پر الزام ہے کہ انہوں نے کچھ افراد کا علاج کرانے کے لئے ڈاکٹر عاصم سے رابطہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: