عرب بہار کی قیمت 614ارب ڈالر

رپورٹ اقوام متحدہ

 

اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نام نہاد عرب بہار کی وجہ سے خطے میں حکومتوں کی تبدیلی، خانہ جنگی اور تیل کی قیمتوں کے عدم استحکام کی وجہ سے خطے کی معیشت کو 614ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے معاشی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا  نےاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نقصان کا تخمینہ خطے میں جاری معاشی اقدامات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ عرب بہار سے پہلے کے معاشی  حقائق اور ان کی بنیاد پر ہونے والے تجزیوں کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے۔

کسی بھی عالم ادارے کی جانب سے یہ عرب بہار پر اہم ترین تجزیہ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عرب بہار نے خطے کو کیا دیا ہے۔

دسمبر 2010میں تیونس سے عوامی بغاوت کا آغاز ہوا جس کے بعد عرب بہار شروع ہوئی اور کئی ممالک تک پھیل گئی۔ اس بہار کے نتیجے میں تیونس، یمن، شام اور لیبیا میں حکومتوں کے تختے الٹے۔

شام میں جاری خانہ جنگی کو چھ سال ہونے والے ہیں اور صرف یہاں اب تک 259ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ 2014کے وسط میں تیل کی قیمتیں گرنا شروع ہوئیں اور جنوری تک 13سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں جس سے سعودی عرب جیسا ملک بھی ہل گیا۔ لبنان جیسے ملک کو بھی غیرممالک میں موجود اپنے باشندوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم پر انحصار کرنا پڑا۔

کمیشن کے ڈائریکٹر محمد المختار کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی سے شاید  یہ ممالک کچھ سیکھیں اور اپنی معیشت کی درستی کے لئے اقدامات کریں۔انہیں اب اپنی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کرنا ہو گا۔

ان کے مطابق اب دنیا کو اس خطے کے لئے مالی معاونت فراہم کرنا ہو گی۔ ’’لاطینی امریکا، بالقان اور مشرقی یورپ کی جنگ کے بعد مدد کی گئی لیکن اب تک عرب ممالک کی مدد کو کوئی سامنے نہیں آیا۔‘‘

رپورٹ کے مطابق اس تباہی کے دوران عرب ممالک میں جنسی امتیاز میں کمی آئی ہے۔ سیاسی لڑائی کے دوران ہر طرف سے صنفی امتیاز کم ہوا کیونکہ اب عورت اور مرد دونوں میدان میں تھے۔ دونوں بے اسرا تھے اور ایک دوسرے کا  سہارا بنے۔

اکنامک اینڈ سوشل سروے آف عرب ریجن  میں بھی خطے کی تباہی کا مفصل ذکر کیا گیا ہے۔ تام اس تحقیق میں بھی یہی نتیجہ نکالا گیا ہے کہ جہاں پورا خطہ تباہ ہو گیا، وہیں اس سے خطے میں موجود خواتین کش ذہنیت میں تبدیلی آئی ہے اور مردوں کا خواتین کی طرف رویہ بدلا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: