مریخ کی سطح پر زندگی کا آثار ناممکن

نیچر

مریخ پر  بھیجے گئے مختلف روور سے ملنے والے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ مریخ کی سطح انسانی اندازوں سے زیادہ خشک ہے۔ اس کی سطح دنیا کے خشک ترین صحرا سے بھی زیادہ خشک ہے۔ ایسے میں اگر مریخ پر کہیں بھی زندگی کے اثرا ہیں تو وہ زیر مین ہی ممکن ہیں۔

پہلے سائنسدانوں کا خیال تھا کہ شاید مریخ کی سطح پر کسی مقام پر نمکین پانی جمی ہوئی صورت میں موجود ہو لیکن حالیہ تجزیہ ان باتوں کی نفی کر رہے ہیں۔

سڑلنگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر مریخ پر کہیں پانی مل بھی گیا تو وہ بہت ہی کم مقدار میں ہو گا۔ اس نایاب چیز کو ڈھونڈنا فی الحال انتہائی مشکل ہے۔

ڈاکٹر کرسٹی شروڈر کے مطابق  اس حالیہ تحقیق سے ثابت ہو گیا کہ انسانی اندازے غلط تھے اور مریخ انتہائی خشک ہے۔ نمی نہ ہونے کے باعث اس پر کسی بھی حیات کا ملنا انتہائی مشکل دکھائی دیتا ہے۔

’’ہماری تحقیق ثابت کرتی ہے کہ مریخ پر نمی، زمین کے خشک ترین صحرا میں موجود نمی سے بھی کم ہے۔ ایسے میں کسی بھی زندگی کا آثار مریخ کی سطح پر ممکن نہیں۔ اگر اس کو کھودا جائے تو زیر زمین موجود پانی یا کسی دوسرے خلا میں زندگی کا امکان ہے۔

تاہم مریخ تین ارب سال پہلے مختلف تھا۔ حقائق بتاتے ہیں کہ اس کی سطح پر پانی اور ابتدائی زندگی کے آثار موجود تھے۔ تاہم اب جریدے ’’نیچر‘‘ میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق یہ بات عیاں ہے کہ کئی کروڑ سال سے یہ خشک ہے اور پانی زندگی کے لئے بنیاد کی اہمیت رکھتا ہے۔

مریخ پر بھیجے گئے روور سے ملنے والی رپورٹ نے بھی اس پر گرنے والے سیارچوں کا بھی مشاہدہ کیا ہے جو ’’مرڈیانی پالم‘‘ کے علاقے میں موجود ہیں۔ ان  شہابیوں میں موجود نمی بھی مریخ کی سطح جذب کر چکی ہے۔

ان شہابیوں میں موجود لوہے سے نمی ختم ہو چکی ہے اور اب اس میں زنگ ہے۔ اس زنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ مریخ کتنی تیزی سے نمی جذب کرتا ہے۔اگر یہ شہابیے زمین کے خشک ترین مقام پر گرے ہوتے تو ان کی نمی جذب ہونے میں دس ہزار گنا زیادہ وقت لگتا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: