دھرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا

وزیراعظم نواز شریف نے ترقی کے مخالفین کا ایجنڈا ناکام بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا۔ خیبرپختونخوا میں تبدیلی لارہے ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کا نقشہ بدل دے گا۔

وزیراعظم نے پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے پر سانگلہ ہل انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جلسے سے خطاب میں انہوں نے 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی نوید سنائی۔

نواز شریف نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن نیا پاکستان بنارہی ہے۔ حکومت نے کراچی میں دہشت گردی کو ختم کیا۔ تین سال پہلے کے پاکستان سے آج کا پاکستان بہت بہتر ہے۔

وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہ کہ ماضی کی حکومتیں حاجیوں کو بھی لوٹ لیتی تھیں۔

سانگلہ ہل انٹر چینج پر 29 کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ اس منصوبے سے شہر اور گردونواح کے دیہات براہ راست موٹروے سے منسلک ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: