امریکا میں مسلمان افریقی خاتون قانون ساز منتخب

امریکا میں جہاں ایک طرف مسلمانوں، افریقیوں اور تارکین وطن سے متعلق سخت گیر موقف رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوئے ہیں وہیں ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی مسلمان افریقی خاتون بھی قانون ساز بنی ہیں۔
امریکی ریاست مینیسوٹا میں پہلی مرتبہ ایک صومالی نژاد مسلم امریکی خاتون ایہان عمر اس ریاست میں بطور قانون ساز منتخب کر لی گئی ہیں۔ پنے سر کو حجاب سے ڈھکنے والی 34 سالہ ایہان عمر ایک مہاجر کی طور پر امریکا آئی تھیں۔
ایہان عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صومالیہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنانا لوگوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے تھا تاکہ وہ مجھے ووٹ نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بہت مشکل صورتحال ہو گی، ہمیں لوگوں کو آنے والے وقت کے لیے تیار کرنا ہوگا، ہمیں نفرت کے بیانیے کو محبت بھری آوازوں سے جیتنا ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا بالکل الٹا اثر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں مینیسوٹا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن سے شکست ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مینیسوٹا میں رہائش پذیر صومالی مہاجرین پر شدت پسندانہ سوچ کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
اس امریکی ریاست میں پچاس ہزار افراد صومالی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ امریکا کی کسی بھی ریاست میں صومالی نژاد افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
ایہان عمر کے سیاسی نظریے کا تعلق صومالی کمیونٹی سے نہیں تھا بلکہ وہ اپنی جدوجہد میں دوسری اقلیتوں کے حقوق کی بھی بات کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: