گورنر ہاؤس سے دہشت گردی کی آخری نشانی ختم، نہال ہاشمی

کراچی میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کراچی سے دہشت گردی کے دور کی آخری نشانی بھی ختم ہو گئی، اب گورنر ہاؤس میں ن لیگ کا نمائندہ آ گیا ہے۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ 14 سال پہلے الطاف حسین نے دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ گورنر ہاؤس بھیجا تھا جسے اب ہٹا دیا گیا ہے، اس سے کراچی کے امن میں مدد ملے گی۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ آج جمہوریت اور آئین کی پاسداری کی صحیح علامت گورنر ہاؤس میں ہے۔ گورنر ہاؤس میں دہشت گرد تنظیم کے نمائندے کا رہنا آمر پرویز مشرف کی وجہ سے تھا۔
پرویز مشرف کے دور میں دہشت گردی نے شہر میں فروغ پایا اور ٹارگٹ کلنگ عام ہوئی۔ نواز شریف کراچی میں تبدیلی لائے ہیں اور امن کا دور شروع ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: