جہانگیر خان ورلڈ سکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر

اسکواش کی عالمی تنظیم ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے عظیم اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان کواعزازی صدر منتخب کیا ہے۔ ان کا انتخاب آئندہ 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔
جہانگیر خان اس سے قبل بھی اسکواش کی عالمی تنظیم کے اعزازی صدر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں تاہم اس بار بھی ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی جانب سے اس عہدے پر جہانگیر خان کو مقرر کیا گیا ہے۔
جہانگیر خان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ میں ایک ناقابل شکست کھلاڑی تصور کیے جاتے تھے۔ 80 اور 90 کی دہائی میں انہوں نے پاکستان کی طرف سے بے شمار کامیابیاں سمیٹیں۔
اسکواش میں جہانگیر خان کا وہی مقام ہے جو ٹینس میں اس وقت راجر فیڈرر کا یا گالف میں ٹائیگر ووڈز کا ہے، 90 کی دہائی میں اسکواش پر صرف دو کھلاڑیوں کی حکمرانی تھی جن میں جہانگیر خان کے علاوہ پاکستان کے ہی جان شیر خان شامل تھے۔
جہانگیر خان اپنی فٹنس اور سٹیمنا کے لئے بھی بہت مشہور تھے، ان
کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ انہوں نے مسلسل 555 میچز میں کامیابی کو اپنے گلے لگایا۔
اسکواش لیجنڈ نے 1982 سے 1991 کے درمیان 6 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 10 بار برٹش اوپن مقابلوں میں فتح حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: