سندھ میں10ماہ کے دوران ایچ آئی وی کے1362کیسز

ایڈز کنٹرول پروگرام سندھ کے مطابق رواں سال سندھ میں10 مہینے کے دوران ایچ آئی وی کے 1362 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو بہت خطرناک صورت حال ہے۔
گزشتہ 20 سال میں صوبے بھر میں ایچ آئی وی کے 10 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے جب کہ ایڈز کے 239 کیس سامنے آئے۔ ایچ آئی وی کیسزمیں سے 70 فیصد کا تعلق کراچی سے تھا۔
رواں سال ان کیسز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، اب تک ایچ آئی وی کے 1362 کیس رپورٹ ہوئے، ان میں ایڈز کے کتنے کیسز ہیں یہ نہیں بتایا گیا۔
یہ معاملہ حال ہی میں لاڑکانہ میں ایک ایچ آئی وی سے متاثر ڈائلسز یونٹ کے استعمال کے بعد سامنے آیا ہے، اس یونٹ کے استعمال کی وجہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا بیسیوں افراد ایڈز وائرس کا شکار ہو گئے۔
سندھ میں ایڈز کنٹرول پروگرام پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے، صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز کے مراکز غیر فعال ہیں، ایڈز کنٹرول پروگرام سندھ کے مینجر یونس چاچڑ کے مطابق ایڈز کے ہزاروں مریض رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
ایڈز ایچ آئی وی سے پھیلنے والا مرض ہے تاہم ضروری نہیں کہ ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ ہر شخص ایڈز کا شکار ہو جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: