گلوکار لینرڈ کوہن چل بسے

مقبول گلوکار اور سائنگ رائٹر لینرڈ کوہن 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی آخری رسومات لاس اینجلس میں ادا کی جائیں گی، دنیا بھر سے ان کے پرستاروں کی شرکت متوقع ہے۔
لینرڈ کوہن 1932 کو کینیڈا میں پیدا ہوئے، انہوں نے شاعری اور تصنیف سے ادبی دنیا میں قدم رکھا لیکن پھر موسیقی کی دنیا میں آئے اور کامیابی حاصل کی۔
ان کے بیٹے ایڈم کے مطابق وہ لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
لینرڈ کوہن نے اپنے 50 سالہ کریئر کے دوران 14 میوزک البم ریلیز کیں۔ یورپ اورامریکا کی مذہبی تقریبات میں ان کا لکھا ہوا اور گایا ہوا گیت “ہالے لو یا” اب بھی عقیدت و محبت سے پڑھا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ گانا 1984 میں پیش کیا اور اس کی 300 سے زائد مختلف ریکارڈنگز ہو چکی ہیں۔
لینرڈ کوہن نے چند ہفتے قبل ہی اپنا آخری البم “یو وانٹ اٹ ڈارکر” ریلیز کیا تھا جس نے کامیابی حاصل کی۔ لینرڈ کوہن کو اپنے گانوں میں مذہب رنگ کی وجہ سے جہاں توصیف ملی وہیں جنس کو بھی گانوں کا موضوع بانے پر تنقید کا سامنا رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: