محمد یوسف کو کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ کی پیشکش

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ کی پیش کش کی ہے۔ محمد یوسف کو ایک سالہ معاہدے کی آفر کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرزمیں بیٹنگ کی خامیاں دور کرنے کے لئے محمد یوسف کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے انہیں ایک سال کے لئے 25 لاکھ روپے کے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔
محمد یوسف کا شمار اپنے وقت کے بہترین بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک ہی سال میں 17 انٹرنیشنل سنچریاں بنا کر ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔
پی سی بی نے انہیں پورے ایک سال کے لئے 25 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو ماہانہ 12 لاکھ روپے معاوضہ دیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: