امریکا میں اقلیتوں کے ساتھ نامناسب رویئے کی شکایات

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی امریکا میں مسلمانوں، سیاہ فاموں اور دیگر غیر سفید فام افراد کے خلاف نامناسب رویئے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں، کئی شہروں میں نفرت اور تعصب پر مبنی وال چاکنگ کی گئی ہے۔
سین ڈیاگو اسٹیٹ یونیورسٹی کے قریب ایک مسلمان خاتون سے اس کی گاڑی کی چابی اور پرس چھین لیا گیا۔ حجاب کی وجہ سے خاتون پر فقرے کسے گئے۔
خاتون جب شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچی تو واپسی پر اس کی گاڑی ہی غائب کر دی گئی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
نیویارک یونیورسٹی کے ٹینڈم اسکول آف انجنیئرنگ میں نماز پڑھنے کی جگہ پر نفرت آمیز کلمات لکھے گئے ہیں، اس یونیورسٹی میں مسلمان طلبہ کی بڑی تعداد پڑھتی ہے۔
منی سوٹا میں سیاہ فام افراد کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے، شہر کی کچھ دیواروں پر اور ایک ہائی اسکول پر سیاہ فاموں کو کہا گیا ہے کہ وہ افریقہ واپس چلے جائیں۔
کئی علاقوں میں وال چاکنگ کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دیواربنائیں، واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم میں کہا تھا کہ وہ میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار بنائیں گے تا کہ وہاں سے کوئی امریکا نہ آ سکے۔
مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک دیوار پر دیوار تعمیر کرو کے نعرے درج ہیں، ان افراد نے نعرے لگانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
نارتھ کیرولینا کےشہر ڈرہم میں دیواروں پر معتصبانہ فقرے درج ہیں، کہا گیا ہے کہ سیاہ فاموں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ نیویارک کے کینی سائنس کالج میں بھی ایک سیاہ فام گڑیا کو چھت سے نیچے ایسے لٹکا ہوا پایا گیا جیسے اسے پھانسی دی گئی ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: