لڑکیاں قبل از وقت بالغ ہو رہی ہیں، لیکن کیوں؟

سات سال تک ہونے والی ایک اور تحقیق میں پایا گیا کہ موٹاپے کا شکار بچیاں جلد بلوغت تک پہنچی ہیں۔
گزشتہ 30 سال میں بچوں میں موٹاپے کی شرح دو گنی اور بالغان میں چار گنا بڑھی ہے۔
انسانوں کی جدید زندگی ماضی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے۔ آج ان کی زندگی میں کیمیائی مادوں کا بڑا عمل دخل ہے۔
پلاسٹک کی بوتلوں سے لے کر فصلوں میں استعمال ہونے والی کیڑے مار ادویات تک، سب میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو بالآخر انسانوں تک پہنچتے ہیں اور ان کا بھی انسانی ہارمونز کی تبدیلی میں اہم کردار ہے۔
پھر طرزِ زندگی میں آنے والی تبدیلیاں بھی ہیں جن میں گوشت اور دودھ کی مصنوعات کا بڑھتا ہوا استعمال بھی شامل ہے۔
یہی نہیں بلکہ جدید زندگی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے انسان کے ذہن پر پڑنے والا دباؤ بھی اس کے ہارمونز کو تہہ و بالا کر سکتا ہے۔

ماضی میں واٹر سپلائی کے ذریعے گھروں میں آنے والے پانی میں اور ساتھ ہی مانع حمل ادویات استعمال کرنے والی خواتین کی آیندہ نسلوں میں قبل از وقت بلوغت کی باتیں آتی رہی ہیں لیکن سائنس دان ہمیشہ اس کی تردید کرتے رہے ہیں۔
بہرحال، اس پر سب کو یقین ہے کہ خوراک اور موٹاپے کا کردار بہت اہم ہے لیکن اس موضوع پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اگر اخلاقی اعتبار سے دیکھا جائے تو بچوں کے معصوم ذہنوں پر میڈیا کے اثرات کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ آپ ان کے لیے پیش کیے جانے والے کارٹونز ہی دیکھ لیں آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ بچوں کے ذہنوں میں کیسا زہر انڈیلا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: