امریکا میں قائم ادارے سن فلاور لیبس نے ایک ایسا ‘ہوم اویئرنیس سسٹم’ تیار کیا ہے جو گھر پر تمام سمتوں سے نظر رکھتا ہے اور اسے نصب کرنا بھی آسان ہے۔
سن فلاور کا سسٹم دیگر دستیاب سسٹمز سے بہتر ہے کیونکہ اس کی سینسر سے چلنے والی اسمارٹ لائٹیں شمسی توانائی کی حامل ہیں اور یہ کسی بھی حرکت یا آواز کا پتہ لگا سکتی ہیں۔
ان روشنیوں کو کیمرے سے لیس کویڈکاپٹر کی بھی مدد حاصل ہوگی۔
کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں یہ کاپٹر فضا میں بلند ہوگا اور وڈیو ریکارڈ کرکے اسے کلاؤڈ پر ڈال دے گا۔
سن فلاور کے صارفین کو موبائل ایپ کے ذریعے کسی بھی سرگرمی کی اطلاع مل جائے گی۔ یہ ایپ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھی جانے گي کہ کون سی آمدورفت معمول کا حصہ ہے اور کون سی غیر معمولی۔
یہ سسٹم براہ راست صارفین کو فروخت کیا جائے گا اور اگلے سال تک دستیاب ہوگا۔ یہ 25 ڈالرز میں حاصل کیا جا سکتا ہے کیونکہ کمپنی ایک مرتبہ قیمت لینے کے بجائے اس کے ماہانہ چارجز لینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔