سیاست سے بیزار ہوں، صدر نہیں بنوں گی

ریشل ریوز(اینڈی پینڈنٹ)

 

ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اب ڈیموکریٹس  نے 2020کی جانب دیکھنا شروع کر دیا ہے تاکہ 2018میں ایوان زیریں اور سینیٹ کی نشستوں کو جیتنے کے لئے حکمت عملی بنائی جا سکے اور اگلے انتخابات میں ٹرمپ کو شکست دی جا سکے۔

ڈیموکریٹس کو امید تھی کہ وہ شاید  کلنٹن کو پہلی خاتون صدر بنانے میں کامیاب ہو جائیں لیکن اب سب کو یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ بطور سیاست دان ہلیری ناکام ہو گئیں۔ وہ لوگوں کو اپنے ارگرد اکٹھا نہیں کر سکیں۔ وہ لوگوں کو اپنے مؤقف پر قائل نہیں کر سکیں۔

شکست کے بعد اپنی تقریر میں ہلیری کلنٹن نے باراک اور مشعل اوباما کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمیشہ اس خاندان کا احسان مند رہے گا۔ ان دونوں کی وجہ سے امریکیوں کے سر فخر سے بلند ہیں بلکہ پوری دنیا انہیں اپنا شہری سمجھتی ہے۔

مشعل اوباما نے واضح کیا ہے کہ وہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گی اور ان کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینا کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم ٹرمپ کی صدارت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد شاید وہ اپنا فیصلہ بدلنے پر مجبور ہو جائیں کیونکہ ڈیموکریٹس میں فی الحال کوئی بھی ایسا امیدوار نظر نہیں آ رہا جو ٹرمپ کو شکست دے سکے۔

ہلیری کلنٹن  نے شکست کے بعد خواتین کو کہا کہ وہ کسی صورت بھی ہمت نہ ہاریں اور اپنے خوابوں کے لئے جنگ جاری رکھیں۔’’میں جانتی ہوں کہ ابھی ہم نے وہ چوٹی عبور نہیں کی جس تک جانے کی ضرورت ہے لیکن یہ یاد رکھیں کہ جلد ہی ہم اس چوٹی تک پہنچ جائیں گے۔‘‘

مشعل نے انتخابی مہم کے دوران کھل کر ہلیری کی حمایت کی اور ہر موقع پر ٹرمپ سے ان کا دفاع کیا۔ انہو ں نے ویڈیو اسکینڈل پر کہا کہ ٹرمپ کی حرکت سے ان پر لرزہ طاری ہو گیا ہے۔

موجودہ حالات میں اگر عوامی جائزوں کا تجزیہ کیا جائے تو مشعل اوباما کی مقبولیت امریکی صدر باراک اوباما، منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے حال ہی میں ان سوالات کاجواب کچھ یوں دیا کہ میں سیاست سے بےزار ہوں اور کسی بھی صورت 2020کا انتخاب نہیں لڑوں گی۔ ٹیکساس میں ساؤتھ  ویسٹ فیسٹیول سے خطاب میں مشعل نے بتایا کہ میں صدارتی امیدوار کبھی بھی نہیں بنوں گی۔اس کا کوئی امکان نہیں۔

ابھی چار سال باقی ہیں اور ان کا ذہن بدلنے کے لئے ارگرد کئی لوگ بھی موجود ہیں۔ ایسے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: