پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

کیوی سلیکٹرز نے کین ولیمسن کو کپتان برقرار رکھا ہے۔ دورہ بھارت میں ناکام رہنے والے مارٹن گپٹل ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔

مارٹن گپٹل نے بھارت میں 11 اننگز کھیل کر صرف دو نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

گپٹل کی جگہ بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہونے والے جیت راول کے ڈیبیو کا امکان ہے۔

زمبابوے نژاد آل راؤنڈر کالن ڈی گرینڈ ہوم اور ٹاڈ ایسٹل چار سال بعد ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بھارت کا دورہ کرنے والی کیوی ٹیم میں شامل ڈگ بریسویل، جیتن پٹیل، لیوک راؤنچی اور ایش سودھی کو پاکستان کے خلاف سیریزکےلیے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: