میڈیا گیٹس کمیٹی،پرویز رشید سے تحقیقات کا آغاز

پنجاب ہاؤس میں جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں کمیٹی نے قومی سلامتی کے منافی خبرکی تحقیقات شروع کر دیں۔

کمیٹی کے دیگرارکان ڈائریکٹرایف آئی اے پنجاب ڈاکٹرعثمان، پنجاب کے محتسب اعلی نجم سید، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہرشہباز کے ساتھ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی موجودتھا۔

وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کمیٹی کو قانونی معاملات اور قواعد و ضوابط اورخبرکی اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی کمیٹی کی خواہش پر اجلاس میں شرکت کی اور ارکان کو ایک گھنٹہ تک بریفنگ دی ۔

وزیرداخلہ نے سینیٹر پرویزرشید سے وزارت اطلاعات سے استعفی طلب کیے جانے کی وجہ بتائی۔ چودھری نثار نے اجلاس کو بتایا کہ اسٹوری کو نہ رکوانا ان کے استعفی کا باعث بنا ۔

کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے پر وزیرداخلہ رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کریں گے۔

کمیٹی نے تحقیقات کو خفیہ رکھنے اور تحقیق کا اغاز سینٹرپرویز رشید سابق وزیرالطاعات اور نشریات سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر بنی گالامیں عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کے منافی خبرکی تحقیقات کے لیے بننے والی کمیٹی پرتحفظات کا اظہارکیاگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا گیٹس کی تحقیقات پر بننے والی 7 رکنی متنازع کمیٹی کے خلاف سینیٹ میں اپوزیشن کی متفقہ قرارداد لائی جائے گئی اور اس حوالے سے دیگر جماعتوں سے رابطہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

مشاورتی اجلاس میں عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل سیکورٹی کے خلاف اس معاملے کو دبانے نہیں دیا جائے گا اور پوشیدہ کرداروں کو بے نقاب کر کے ہی دم لیں گے۔

اجلاس میں پاناما لیکس پرسپریم کورٹ کی آئندہ سماعت سے متعلق مشاورت اورقانونی پہلوؤں پربھی غورکیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: