ماں کے ڈپریشن کا اثر بچے پر

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں بچوں کی کمزور نشونما کا باعث مائوں میں بڑھتا ہوا ڈپریشن ہے۔ جن ممالک میں غربت ہے، وہاں بچوں کے کم وزن رہ جانے کا امکان 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے زیر انتظام ہونے والی اس تحقیق میں افریقہ، ایشیا، جنوبی امریکہ اور کیریبیئن ممالک سے تعلق رکھنے والی 14 ہزار سے زائد مائوں کے کوائف اکھٹا کئے گئے تھے۔
یہ کوائف براہ راست مذکورہ تحقیق کیلئے اکھٹا نہیں کئے گئے تھے بلکہ 17 دیگرتحقیقات میں استعمال ہوئے تھے تاہم ان تحقیقات کے تجزیئے کے نتیجے میں ماہرین نے مذکورہ نتیجہ اخذ کیا۔
تجزیئے کے مطابق غریب ملکوں میں 15 سے 57 فیصد مائیں غربت، ازدواجی تنازعات، گھریلو تشدد اور اقتصادی وسائل پر اختیار نہ ہونے کے باعث ڈپریشن کا سامنا کرتی ہیں۔
یہ ڈپریشن دوران حمل بچوں کی نشونما کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے بچوں کا وزن کم ہوسکتا ہے نیز ان کی ذہنی صحت بھی متاثر ہونے کا خدشہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شدید ڈپریشن کا شکار ماؤں کے بچوں میں زیادہ کمزور نشوونما دیکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بچوں کی ناکافی نشوونما ان کے مستقبل کو متاثر کرنے کا باعث ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ سے بلوغت میں چھوٹے قد، کمزور تعلیمی کارکردگی، کم تولیدی صلاحیت اور بیماریوں کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے محقق پامیلا سرکن کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کے باعث ماں کے دودھ میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ بچوں کی جسمانی نشونما کے متاثر ہونے میں یہ اہم عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔
تحقیق میں ایک اور دلچسپ پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ بچے کی کمزور صحت بھی ماں میں ڈپریشن کی علامات پیدا کر ڈالے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: