بریڈ پٹ پر بچوں پر تشدد کا الزام ثابت نہیں ہوا

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ پر بچوں پر تشدد کا الزام ثابت نہیں ہوا، بچوں کی فلاح اور حقوق سے متعلق خصوصی ادارے نے انہیں الزامات سے کلیئر قرار دے دیا ہے۔
بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ایسی خبریں بھی آئی تھیں کہ بریڈ پٹ سخت گیر والد ہیں اور بچوں پر تشدد بھی کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں ایف بی آئی کی تحقیقات کی خبریں بھی آئی تھیں لیکن ایف بی آئی نے تحقیقات کی تردید کی تھی۔
بریڈ پٹ اور انجلینا جولی 12 سال سے ایک ساتھ تھے، اس دوران انہوں نے 3 بچے گود لئے جب کہ ان کے اپنے بھی 3 بچے ہوئے۔ 2 سال قبل دونوں نے شادی کر لی تھی۔
شادی کے 2 سال بعد ہی دونوں میں نوبت علیحدگی تک پہنچ گئی، انجلینا جولی نے نہ صرف طلاق کے لئے قانونی کارروائی شروع کی بلکہ بچوں کی حوالگی کے لئے بھی کیس کر دیا۔
بچوں کی حوالگی کے کیس میں انہوں نے بریڈ پٹ پر منشیات استعمال کرنے اور بچوں پر تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: