محمد حفیظ17 نومبر کو باؤلنگ ٹیسٹ دیں گے

پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ 17 نومبر کو آسٹریلیا میں اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے، متنازع ایکشن کی وجہ سے حفیظ ایک سال سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
آل راؤنڈر پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے پر پابندی کی سزا جولائی میں ختم ہو گئی تھی لیکن گھٹنے کی انجری کی وجہ سے وہ ٹیم کا حصہ بن سکے نہ اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دے سکے۔
فٹنس حاصل کرنے کے بعد انہوں نے پی سی بی کو باؤلنگ کا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی تھی جس پر پی سی بی نے آئی سی سی نے رابطہ کیا تھا۔
محمد حفیظ اب 13 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں 17 نومبر کو سڈنی میں ان کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ کی جائے گی۔
بطور اوپنر کھیلنے کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ بطور آف اسپنرز باؤلنگ بھی ٹیم کا حصہ بنتے ہیں تاہم ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ گیند پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 17 سے 20 ڈگری تک ہوتا ہے۔ آئی سی سی نے 15 ڈگری تک خم کی اجازت دے رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: