سفیدضرب، سیاہ فام تجریہ کار کی جذباتی گفتگو

امریکی تجزیہ کار وین جونز سی این این پر تبصر ے کے دوران  ٹرمپ کی جیت پر اشک بار ہو گئے۔ انہوں نے امریکی ٹی وی پر واشگاف انداز میں کہا کہ نسل پرستی آج امریکا میں جیت گئی۔ نتائج نے امریکی عوام کو دکھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ معجزے کی بات کر رہے تھے لیکن مجھے تو ایک ڈرونا خواب لگ رہا ہے۔ سیاہ فام جونز نے سوال کیا کہ لوگ اپنے بچوں کو کیا جواب دیں گے؟انہوں نے  کہا کہ ’’والدین کو بہت مشکل ہو گی۔ وہ بچوں کو کیسے کہیں گے کہ بے ایمانی نہ کرو، پڑھ لکھ کر اچھا انسان بنو، آپ انہیں کیا بتائیں گے کہ ملک کا صدر کون ہے؟‘‘

جونز نے کہا کہ مجھے ابھی ایک مسلمان امریکی دوست کا پیغام آیا ہے اور وہ امریکا چھوڑنے کے بارے میں مجھ سے مشورہ مانگ رہا ہے۔ تمام نوآباد امریکی خوف زدہ ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ انتخابات  اشرافیہ کے خلاف بغاوت ہے اور کئی حوالے سے سیاست کی نئی جہت ہے لیکن انہوں نے انتہائی سخت الفاظ میں یہ بھی کہا کہ سفید فام اسے ’’وائٹ لیش‘‘ (سفید ضرب) بھی قرار دے رہے ہیں۔

جونز نے کہا کہ یہ درحقیقت سفید ضرب ہی ہے۔ یہ تبدیل ہوتے ہوئے ملک پر سفید ضرب ہے۔ سفید فام بول نہیں رہے لیکن انہوں نے ٹرمپ کے ذریعے سیاہ فام صدر پر چابک چلایا ہے۔

جونز نے کہا کہ جب یہ بات ہوتی ہے تو دل دکھتا ہے، آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔ یہ کہہ کر وہ اشک بار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سفید فام لوگوں نے چانک چلایا ہے۔

جونز نے روتے ہوئے کہا کہ جب آپ کہتے ہیں کہ آپ نے اپنا ملک واپس لے لیا تو کس سے لیا، سیاہ فام لوگوں سے؟ یہ غیر سفید فام امریکیوں سے؟ امریکا میں کئی طبقات کی درست نمائندگی موجود نہیں۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دوسرے کو ہٹا کر چابک چلائیں۔ آگے ٹرمپ کچھ کر پائیں یانہیں لیکن یقیناً  یہ ایک دردناک انجام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: