بیٹیوں اپنی ہمت او رطاقت پر شک نہ کرنا، ہلیری

ہلیری کلنٹن نے شکست کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ ’’مجھے اندازہ ہے کہ آپ کتنے مایوس ہیں کیونکہ میں بھی بہت مایوس ہوں۔ یہ درد ایک لمبا عرصہ ہمارے ساتھ رہے گا۔ ہماری مہم ایک امریکی انتخاب، ایک شخص کے بارے میں نہیں تھی۔ ہماری مہم امریکا کے لئے تھی۔ ہمیں امید ہے کہ امریکا بڑے دل والوں کا ملک ہی رہے گا۔‘‘

’’میں اب بھی امریکا پر یقین رکھتی ہوں اور رکھوں گی۔‘‘

انہوں نے بدھ کو اپنی تقریر میں امریکیوں سے نتایج قبول کرنے کی درخواست کی۔ ’’امید ہے کہ ٹرمپ تمام امریکیوں کے لئے کامیاب صدر ثابت ہوں گے۔ ہم سب کو نتائج ماننے کی ضرورت ہے۔ اب ہمیں کھلے دل سے انہیں موقع دینا ہو گا۔‘‘
کلنٹن نے انتخابات کے بعد فوری تقریر نہ کرنے پر کوئی بیان نہیں دیا۔ اس وقت ڈیموکریٹک کنونشن میں لیڈی گاگا، کیٹی پیری اور چی موجود تھیں جنہوں نے جیتنے پر کانسرٹ کرنا تھا اور فتح کا جشن منانا تھا۔

ہلیری کلنٹن نے کہا کہ شکست پر رنج ہے لیکن آپ کبھی بھی اپنے حقوق کی جنگ کو ختم نہ کریں۔ میں تمام خواتین اور خصوصاً حمایت کرنے والی تمام نوجوان خواتین کو کہنا چاہتی ہوں کہ میرے لئے اعزاز تھا کہ میں آپ کی چیمپئن بنی۔‘‘

’’میں آج گھروں میں بیٹھی چھوٹی بچیوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی طاقت اور اہمیت پر کبھی کوئی شک نہ کرنا۔ اپنے خوابوں کے حصول کی خاطر تمھیں ہر حد تک جانا چاہیے۔ تمھیں دنیا میں ہر ایک موقع  کا فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہے۔تم کسی سے کمتر نہیں ہو۔‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: