برنی ہوتا تو جیت جاتا

اینڈریو بیک اومب

گزشتہ ایک ماہ سے چھ ہفتے کے دوران ہونے والے اہم ترین پولز میں یہ ثابت کیا گیا کہ کلنٹن الیکشن جیت رہی ہیں۔ان کی سبقت اتنی بڑی دکھائی گئی جو حقیقت سے بہت دور تھی۔ اب نتائج ہمارے سامنے ہیں۔  یہ کہا جا سکتا ہے کہ ڈیموکریٹس کو ایک خواب دکھایا گیا تھا تو جھوٹا ثابت ہوا۔

یہی بات ہلیری کلنٹن کے مخالف برنی سینڈرز نے بھی 29مئی کو این بھی سی کے ایک پروگرام میں کہی تھی۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ جب برلنگٹن کے سوشلسٹ میئر  نے یہ بات کی ہو۔ ان کی اس بات کو تمام حامی من و عن  قبول بھی کرتے تھے۔

برنی سینڈر سمیت ان کے حامی مسلسل یہ بات کہہ رہے تھے کہ میڈیا کلنٹن کی شخصیت سازی کر رہا ہے۔ میڈیا ایک ایسا غبارہ تیار کر رہا ہے جس میں ہوا نہیں۔ کلنٹن کسی بھی صورت ری پبلکن امیدوار کو ہرانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ انہوں نے میڈیا کے اس عمل کو غیرجمہوری اور غیرمنطقی قرار دیا تھا۔

برانکس ریلی میں ڈیموکریٹ پارٹی کے اہم ترین عہدیدار اور برنی کے ساتھی پال نائیجل  نے کہا تھا کہ برنی سینڈرز ہی ایک عوامی انقلابی تحریک کی بنیاد پر وائٹ ہاؤس میں جا سکتے ہیں کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ یہ شخص ہماری بات سنے گا۔’’تاہم آج لگتا ہے کہ ہم 1969میں واپس آ گئے ہیں۔‘‘

برنی سینڈر 74سال کے ہونے پر بھی جب کسی ریلی میں شرکت کرتے تو نوجوان خوشی سے دیوانے ہو جاتے۔ ان کی تحریک کے دوران جسم میں بجلی سے کوندتی محسوس ہوتی تھی۔ تاہم کلنٹن کی کسی بھی ایک ریلی میں ایسا موقع نہیں آیا۔

کلنٹن کے حامیوں کا خیال تھا کہ انہو ںنے پورا حساب لگا لیا ہے اور وہی امریکی صدر منتخب ہوں گی۔ تاہم ان کے حامی اپنی مہم میں کوئی بھی جان ڈالنے میں ناکام رہے۔

برنی کی باتیں درست ثابت ہوئیں، امریکی میڈیا اور وال اسٹریٹ کے لوگوں نے کلنٹن پر پیسا پانی کی طرح بہایا لیکن پھر بھی عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔ عوام کو برنی سینڈرز  کی ضرورت تھی لیکن اشرافیہ کلنٹن کو سامنے لائی۔ ایسے میں ٹرمپ کی لاٹری لگی اور اس نے ایک عیار شخص کی طرح موقع کا فائدہ اٹھایا۔

کیا برنی سینڈرز کے جملے ٹرمپ نے اپنی تقاریر میں استعمال نہیں کیے؟ برنی سینڈرز کیا یہ نہیں کہہ رہے تھے کہ میں کالجوں کی فیسوں سے کھیل کے فنڈز ختم کروں گا؟ کیا انہوں نے تحریک نہیں چلائی کہ غریب ورکروں کے لئے نوکریاں پیدا کرو؟ برنی کی تحریک کا فائدہ ایک سمجھ دار کاروباری شخصیت نے اٹھا لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: