میکڈونلڈ کا فلورنس پر مقدمہ

اٹلی کے تاریخی شہر فلورنس پر معروف فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ نے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمےمیں فلورنس کی انتظامیہ سے بیس ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فلورنس نے گزشتہ ماہ میکڈونلڈ کو شہر کے مرکزی تاریخی مقام ’’ڈومو‘‘ میں ریسٹورنٹ کھولنے کی درخواست  مسترد کی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ شہر کے تاریخی ورثے کو بچانے کے لئے اب مرکز میں مزید دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

میئر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میکڈونلڈ نے قانونی حق کے مطابق درخواست دی اور ہم  قانون کے مطابق مسترد کر دی۔  ایسے میں وکلا انہیں جواب دیں گے۔ تاہم شہر کی تاریخ کو بچانے کے لئے وہ کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔ موجود ریسٹورنٹس کو بھی دوبارہ لائسنس لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

ادھر میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتظامیہ کو یقین دلایا تھا کہ وہ اپنے کام کے طریقے کو تبدیل کریں گے اور کسی بھی صورت شہر کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ ایسے میں درخواست مسترد کر کے اتنے بڑے ادارے پر غیر ذمہ داری کا الزام لگایا گیا ہے جو قابل قبول نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: