ٹرمپ کے خلاف احتجاج، پھر خاموشی، نیا دن شروع

ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کی خبر کے بعد امریکا کے مختلف شہروں میں ہلیری کلنٹن کے حامیوں نے احتجاج کیا۔ انہوں نے سڑکوں پر نعرے بازی کی کہ ٹرمپ ہمارے صدر نہیں ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اور مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ اور ہلیری کے حامی آمنے سامنے آ گئے۔وائٹ ہاؤس کے باہر ہلیری کے حامیوں نے ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں 3 ہزار طلبہ سڑکوں پر نکلےاور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے،مظاہرین نو مور ٹرمپ کے نعرے لگاتے رہے۔

پورٹ لینڈ میں بھی مظاہرین نے سڑک بلاک کرکے مظاہرہ کیا اور امریکی پرچم کو آگ لگا دی۔پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوششیں جاری ہیںجبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ہلیر ی کلنٹن کے حامیوں کا ردعمل بھی سامنے آرہا ہے۔ہلیری کے ایک حامی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر صدمے میں ہوں، لیکن ووٹنگ تسلیم کرتا ہوں۔

ہلیری کی حامی خاتون کہتی ہیں کہ ٹرمپ کی جیت کے بعد کینیڈا جانے کی کوشش کررہی ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ مثبت شخصیت نہیں ہیں۔

تاہم رات گہری ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں کو چلے گئے اور ہر طرف امن  ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ علاقوں میں شاید مظاہرے ہوں لیکن ٹرمپ کی تاریخی فتح کے بعد لوگوں کے پاس کوئی جواز نہیں رہا۔ ایسے میں فوری طور پر کچھ ردعمل سامنے آیا جو اگلے دن بالکل ختم ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: