انگلینڈ کے 311 رنز،بھارتی اسپنرز ناکام

انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی روز چار وکٹ پر 311 رنز بنا لیے، جو روٹ نے سینچری اسکور کی، معین علی 99 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، حسیب حمید کو 19 سال کی عمر میں ٹیسٹ کیپ مل گئی۔

انگلش ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر جیفری بائیکاٹ کے اسٹائل میں کھیلنے والے انیس سالہ بے بی بائیکاٹ حسیب حمید نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

وہ انیس سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے انگلینڈ کے کم عمر ترین اوپننگ بیٹسمین ہیں، لیکن بدقسمتی سے وہ صرف 31رنز کی اننگز ہی کھیل پائے۔

کپتان الیسٹر کک نے ڈی آر ایس کا فائدہ نہ اٹھایا اور وکٹ گنوا بیٹھے،بھارتی کھلاڑیوں نے بھی تین کیچ چھوڑ کر انگلینڈ کو بڑا اسکور کرنے میں مدد فراہم کی، جو روٹ نے 11چوکوں کی مدد سے 124رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پہلے دن جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے چار وکٹ پر 311 رنز بنالئے، معین علی 99کے اسکور پر ناٹ آؤٹ ہیں، ایشون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس ٹیسٹ میں انگلش ٹیم میں چار مسلم کھلاڑی معین علی، حسیب حمید، ظفر انصاری اور عادل راشد ایکشن میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: