ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس مختلف ہو گا؟

ڈیوڈ اوسبورن (اینڈی پینڈنٹ)

 
امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد اب ہر ایک کی نظر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ہو گا؟ کون لوگ ان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں جائیں گے۔ اس بار وائٹ ہاؤس کے 96فل ٹائم اور 250پارٹ ٹائم اسٹاف کو کس کا خیال رکھنا ہو گا؟

مخالفین یہ بھی سوال کر رہے  کہ کیا ٹرمپ اب ایسٹر اور ایگ رول پارٹی کریں گے یا پھر وائٹ ہاؤس میں کسینو کھلے گا؟ یا پھر ڈانس فلور بنے گا کیونکہ ٹرمپ کے خاندان کی ضروریات عام امریکی خاندان جیسی نہیں ہیں۔

تاہم اگر حقیقت پسندی سے دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ وائٹ ہاؤس کے اگلے مکین مختلف ضرور ہیں لیکن حالات ایسے بھی خطرناک نہیں ہوں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نیا پینٹ کرا کر وائٹ ہاؤس کو اپنے ذاتی گھر کی طرح گولڈہاؤس میں تبدیل نہیں کریں گے۔ ٹرمپ سرکاری ایسٹر پر مہمانوں کو فرائڈ چکن اورسلاد پیش  کریں گے۔

تاپم پھر بھی سوال یہ ہے کہ باراک اوباما کی رخصتی کے بعد رئیالٹی ٹی وی شو کا ایک سابق میزبان کیسے 132 کمروں پرمشتمل صدارتی عمارت کو بدل کررکھ دے گا یا نہیں؟
وائٹ ہاؤس کے نئے مکین کون ہوں گے؟ ٹرمپ کے ساتھ کتنے لوگ آئیں گے؟ اگر ان کی تین بیویوں کا حساب لگایا جائے تو معلوم ہوتا کہ وائٹ ہاؤس میں کبھی بھی اتنے لوگ مقیم نہیں رہے۔

تاہم حقیقت یہی ہے کہ نئے صدرکے ساتھ ان کی موجودہ بیوی ملینیا اوردس سالہ بیٹا بیرن ہی وائٹ ہاؤس میں منتقل ہوں گے۔46سالہ ملینیا جو کبھی ماڈلنگ کیا کرتی تھیں اب امریکا کی خاتون اول ہوں گی۔

ٹرمپ کی سب سے بڑی بیٹی ’’ایوانکا ‘‘ جو ان کی پہلی بیوی ایوانا کےبطن سے پیدا ہوئیں وہ بھی وائٹ ہاؤس کے مستقل مہمانوں میں شامل ہوں گی۔ تاہم یہ وہاں قیام نہیں کریں گی کیونکہ اب وہ شادی شدہ ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں۔

ایوانکا کے بارے میں خود ٹرمپ نے کہاتھا کہ وہ بہت پرکشش جسم کی مالک ہیں اوراگرایوانکا اس کی بیٹی نہ ہوتی تو وہ اس کے ساتھ ڈیٹ پرجاتے۔ ایوانکا کی شادی پراپٹی ٹائیکون کے بیٹے جوڈ کریشنر سے ہوئی جس کے بعد انہوں نے یہودیت قبول کر لی تھی۔ اب ان کے تین بچے ہیں۔ ایوانکا نے بھی اپنی حقیقی والدہ کی طرح کچھ عرصہ  ماڈلنگ کی تھی۔
وائٹ ہاؤس میں مستقل آنے جانے والوں میں ٹرمپ کا بڑا بیٹا 38سالہ ڈونلڈٹرمپ جونیئر بھی شامل ہوگا جو اپنے باپ کی انتخابی مہم میں بھی پیش پیش تھا۔ٹرمپ جونیئر کی بیوی وینیسا جو کبھی ایک ماڈل تھی ا وربیس سال کی عمر میں اداکارلیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ ڈیٹ پرجایا کرتی تھیں ۔ان دونوں میاں بیوی نے ٹرمپ کو پانچ پوتے پوتیوں کا تحفہ بھی دیا ہے۔
پھرٹرمپ کا دوسرا بیٹا ایرک ٹرمپ بھی ہے جو اپنے بڑے بھائی کی طرح افریقا میں ریچھ اورشیر کے شکارکا شوقین ہے۔ ان  کی تصویر بھی مہم کے دوران انتہائی مشہور رہی جس میں وہ ہاتھی کو مار کر اس کےقریب کھڑے تھے۔

ٹرمپ کی بیٹی 22سالہ ٹیفنی ٹرمپ ہیں جس نے حال ہی میں گریجوایشن کی ہے اوروہ بھی ماڈل بننا چاہتی ہیں۔انہوں نے رواں سیزین نیویارک فیشن ویک میں ریمپ پر واک کی جس کے بعد انہیں بہت پذیرائی ملی۔ تاہم وہ وائٹ ہاؤس میں رہنا پسند نہیں کریں گی کیونکہ وہ بیشتر اوقات اپنی حقیقی ماں کے پاس ہی رہتی ہیں جنہیں ٹرمپ نے اپارٹمنٹ خرید کر دیا ہوا ہے۔

آخر میں ٹرمپ کا سب سے چھوٹا بیٹا بیرن ہے جسے ماڈلنگ سے کو ئی دلچسپی نہیں ۔وہ کھیلوں کا شوقین ہے اورٹینس کو پسند کرتاہے اوراسے ہی مستقل طورپراپنے باپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں قیام کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: