ڈرائیور اور اسٹنٹ کی آنکھوں میں بروقت اندھیرا آیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس سید نوید قمر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوَس میں ہوا۔ اجلاس میں کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

کراچی ٹرین حادثہ پر ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق نے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں ٹرینوں کے انجنوں میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ریلوے ٹریک پر لگے اسگنلز بھی درست کام کر رہے تھے لیکن انجن ڈرائیور نے پیلا اور سرخ دونوں سگنلز کو نظر انداز کیا گیا جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور اور اسٹنٹ ڈرائیو دونوں ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹرین کی رفتار بہت تیز تھی ٹرین کے ڈرائیور محمد رفیق اور اسسٹنٹ ڈرائیور عاطف غفار دونوں زندہ ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔ تاہم ابھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی تھی کہ نہیں؟

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے فوجداری مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات حتمی رپورٹ میں آئیں گی جس کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت درکار ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈرائیور اور اسٹنٹ کیا کر رہے تھے؟ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ فضول سی بات ہے کہ دونوں کی آنکھوں میں بیک وقت اندھیرا آ گیا ۔غلطیاں بتاتی ہیں کہ وہ کسی اور کام میں مصروف ہوں گے۔تاہم غفلت کے باعث حادثے میں 13 کروڑ کا نقصان ہوا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب ریلوے انجن کے اندر اور باہرکیمرے نصب کئے جارہے ہیں تاکہ آئندہ حادثات کا تعین بہتر انداز میں کیا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: