عمران کی مخالفت چھوڑیں، شیخ رشید، بے غیرت نہیں:خورشید شاہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا شیخ رشید سے دلچسپ مکالمہ ہو گیا، شیخ رشید نے خورشید شاہ سے عمران خان کی مخالفت چھوڑنے کی بات کی تو شیخ رشید نے کہہ دیا کہ وہ بے غیرت نہیں۔
اجلاس کے بعد دونوں رہنماؤں کا آمنا سامنا ہوا تو شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ آپ اور فضل الرحمان عمران خان کی مخالفت چھوڑ دیں، شیخ رشید نے کہا کہ اگر آپ عمران خان کی مخالفت چھوڑیں تو ساری زندگی آپ کی عزت کروں گا۔
خورشید شاہ نے شیخ رشید کے ہاتھ نیچے کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست دان ہیں، بے غیرت نہیں، جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ عمران خان بھی بے غیرت نہیں۔
اتنے میں وہاں موجود رکن اسمبلی جنید چودھری نے خورشید شاہ کو داد دیتے ہوئے کہا، او ہو وا واہ، میڈیا بھی وہاں موجود تھا جس پر خورشید شاہ نے مزید کوئی بات نہ کی اور شیخ رشید کو بولے کہ ن لیگ والے بھی کھڑے ہیں، آپ کے ذریعے عمران خان کو پیغام دوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: