وزن کم کرنے میں بلٹ پروف کافی کے اثرات پر شبہات

بلٹ پروف ڈائٹ کافی کو وزن کم کرنے کے لئے کافی موثر مانا جا رہا ہے لیکن غذائی ماہرین نے کافی کی اس صلاحیت پر سوالات اٹھائےہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کے موثر ہونے کے حوالے سے مبالغہ آرائی کی جا رہی ہے۔
بلٹ پروف برینڈ کی ڈائٹ کافی وزن کو کم کرنے اور ذہانت کو بڑھانے کا دعوی کرتی ہے اور یہ کافی امریکا میں بہت مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہے۔ طبی حلقوں کے اس کی افادیت کے بارے میں شبہات ابھی تک کم نہیں ہو سکے۔
بلٹ پروف ڈائٹ کے سی ای او ڈیو آسپری کو یقین ہے کہ ان کی کمپنی کی تیار کردہ ڈائٹ کافی اپنی افادیت میں غلط ثابت نہیں ہو سکتی۔ اسی لیے وہ اپنی اس پراڈکٹ کی ڈنکے کی چوٹ پر تشہیر کرتے نہیں تھکتے۔
اے ایف پی سے گفتگو میں آسپری نے کہا کہ اگر کوئی روزانہ اس کافی کا ایک مگ پیئے گا تو اس کی زندگی میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے گی، آپ ایک کامیاب بزنس مین بن جائیں گے، اچھے والدین، اچھے دوست اور سب سے بڑھ کر ایک اچھے انسان بھی۔
ڈیو آسپری نے اس مشروب کو بلٹ پروف کافی کا نام دیا ہے، جس کی تیاری میں ان کے بقول نباتات اور دیگر قدرتی اجزا اور مصنوعات کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ کافی ملک شیک کی طرح نظر آتی ہے، جو غذائی اعتبار سے تمام اہم پروٹینز سے بھرپور ہوتی ہے۔
اس کافی کے کئی صارفین نے بھی کہا ہے کہ اس کے استعمال سے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ ان افراد میں کئی نامور شخصیات بھی شامل ہیں۔
دوسری طرف طبی ماہرین نے اس مشروب کی افادیت پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔
لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے میڈیکل سینٹر سے وابستہ ماہر غذائیت ایمی شنابل کا کہنا ہے کہ اس مشروب میں شامل اجزا کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے وقتی طور پر فائدے تو ہو سکتے ہیں لیکن طویل المدتی بنیادوں پر اس کی افادیت کا کوئی سائنسی ثبوت ابھی تک دستیاب نہیں۔
ایمی شنابل نے مزید کہا کہ چونکہ اس مشروب میں شامل اجزا کی وجہ سے بھوک ختم ہو جاتی ہے لہٰذا اس طرح وزن کا کم ہو جانا ایک عام سی بات ہو گی۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ طویل عرصے کے لیے ڈائٹ کا مناسب خیال نہ رکھنے کی وجہ سے طبی مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
اس مشروب میں چونکہ دیگر اجزاء کے ساتھ ساتھ کافی کا استعمال بھی کیا گیا ہے، جس میں کیفین ہوتی ہے، اس لیے اس کے پینے سے تازگی کا احساس بھی ایک معمول کی بات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: