جسٹس سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

کراچی کی سیاست میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیا گیا، کئی سال سے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو ہٹا کر ان کی جگہ جسٹس سعید الزماں صدیقی کو گورنربنایا جا رہا ہے۔
جسٹس سعید الزماں صدیقی 1999 میں چیف جسٹس سپریم کورٹ تھے، جنرل ریٹائرڈ مشرف نے جب فوجی بغاوت کرتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹا تو جسٹس سعید الزماں صدیقی نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔
سندھ کے موجودہ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان مشرف کے دور سے گورنر سندھ ہیں، انہوں نے 2002 میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی انہیں گورنر برقرار رکھا گیا جب کہ ن لیگ نے بھی انہیں ہی گورنر برقرار رکھا۔
ڈاکٹر عشرت العباد ایم کیو ایم سے تعلق رکھتے تھے اور ان پر قتل اور بھتہ خوری کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں، کچھ عرصہ قبل الطاف حسین نے ان سے اظہار لاتعلقی کر دیا تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی 2008 میں مسلم لیگ ن کی طرف سے صدارتی امیدوار تھے، وہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

جسٹس سعید الزماں صدیقی نے کہا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی تک فیصلے کا علم نہیں، انہیں بھی ٹی وی کے ذریعے ہی اس خبر کا علم ہوا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں عہدہ دیا گیا تو وہ اسے قبول کر لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: