پی ایس ایل کو پرائیویٹ کمپنی بنانے کی منظوری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی منظوری دے دی جس کے بعد پی ایس ایل سے حاصل ہونے والا منافع پی سی بی کی بھی ملکیت ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گورننگ باڈی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی پی سی بی کی نگرانی میں کام کرے گی۔
اس کے 5 میں سے3 ڈائریکٹرزکا تعلق پی سی بی اور2کا نجی سیکٹر سے ہوگا، بورڈ کی طرف سے نجم سیٹھی، منصور خان اور شکیل شیخ جبکہ نجی سیکٹر سے عارف حبیب اور ضیا رضوی شامل ہونگے۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور فنانشل آفیسر نان ووٹنگ ارکان کے طور پر موجود ہوں گے، کمپنی کا چیئرمین انہی ارکان میں سے ہوگا، 3 ڈائریکٹر ہونے کی وجہ سے بورڈ کو فیصلوں پر زیادہ اختیار حاصل رہے گا، منافع بھی پی سی بی کو ہی ملے گا۔
کمپنی بننے کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز قوائد و ضوابط کو تشکیل دے گا، معاملات کو شفاف رکھنے کیلیے باقاعدہ آڈٹ بھی ہوگا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ کے انتظامی امور میں جو خامیاں سامنے آئی تھیں ان سے گریز کرتے ہوئے پی ایس ایل کمپنی کا بہتر سیٹ اپ تشکیل دیا جائے گا۔
دنیا کے جتنے بھی بورڈز ہیں وہ سب پرائیویٹ ہیں اس لیے پی ایس ایل کمپنی کو بھی پرائیوٹ کرنے کی ضرورت پڑی، لیگ سے حاصل ہونے والا منافع پی سی بی کی بھی ملکیت ہوگا۔
ہماری پوری کوشش ہے کہ اگلے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں ہو جب کہ سیکیورٹی معاملات کے لئے پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: