ٹرمپ کو 131-168 کی برتری

امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر برتری حاصل ہے۔

ایگزٹ پولز کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار مصیبت میں نظر آ رہی ہیں جبکہ ٹرمپ ریاستوں پر ریاستیں فتح کرتے جا رہے ہیں۔

امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کئی دہائیوں سے جو بھی امیدوار اس ریاست سے کامیاب ہوتا ہے وہی وائٹ ہاؤس میں جاتا ہے۔

ابھی پنسلوینیا، فلوریڈا، نیواڈا، آئیوا، اری زونا،  نیو ہیمپشائر، ورجینیا اور نارتھ کیرولینا جیسی اہم ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

ابتدائی نئاتج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ مونٹانا، لوزیانا، ٹیکساس، کنساس، نارتھ ڈیکوٹا، ساؤتھ ڈیکوٹا اور ویمونگ سے جیت رہے ہیں۔

نبراسکا میں جیتنے والا تمام الیکٹورل ووٹ لے کر نہیں جاتا وہاں ٹرمپ کو چار الیکٹورل ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

A supporter of Democratic U.S. presidential nominee Hillary Clinton reacts at the election night rally the Jacob K. Javits Convention Center in New York

ہلیری کلنٹن نیویارک کی بڑی ریاست میں فتح حاصل کر رہی ہیں۔ الی نوائے، نیو میکسیکو، کنیکٹیکٹ، نیو جرسی، کولوراڈو، میساچیوسٹس، میری لینڈ، روڈ آئی لینڈ، ڈیلاور اور کولمبیا میں بھی ڈیموکریٹس کو برتری مل رہی ہے۔

ہلیری کلنٹن ورمونٹ پہلے ہی جیت چکی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: