شام پر ووٹ، مصر پر سعودی مہربانیاں ختم

مصر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے شام کے تنازع پر مخالف ووٹ دینے پر اس کو تیل کی سپلائی بند کر دی ہے۔ منگل کو مصر نے نئی معاشی اصلاحات کا اعلان کیا ہے تاکہ اپنی معیشت کے لئے آئی ایم ایف سے 12ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا جا سکے۔

مصری وزارت پٹرولیم کے ترجمان حمادی عبدالعزیز نے کہا کہ آرمو نے ایک ماہ سے تیل کی ترسیل بند کر دی ہے۔ اس حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی جواب دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے اپریل میں مصرف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت آسان اقساط پر مصر کو ماہانہ سات لاکھ ٹن  تیل مہیا کیا جانا تھا۔ اس کی ادائیگی بھی قسطوں میں ہونا تھی۔تاہم اکتوبر سے تمام سپلائی معطل کر دی گئی۔

سعودی حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور آرمکو نے بھی کوئی جواب دینے سے معذرت کر لی ہے۔

مصر نے رواں ماہ سیکورٹی کونسل میں شام کے مسئلہ کا سیاسی حل ڈھونڈنےکی قرارداد کی حمایت کی تھی جس کی سعودی عرب نے سخت مخالفت کی تھی۔

سعودی عرب ہر حال میں بشارالاسد کو شام سے ہٹانا چاہتا ہے جبکہ مصر نے ایک ایسی قرارداد کی حمایت کی ہے جس سے شاید بشارالاسد کو کچھ عرصے کے لئے مزید حکومت مل جائے۔

سعودی عرب نے 2013میں مرسی کی حکومت کو ہٹانے کے بعد مصری فوج کو اربوں ڈالر کی امداد مہیا کی۔ تاہم اب یہ معاونت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔

مصر اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں سال ہی 12ارب ڈالر کی امداد کا معاہدہ ہوا تھا لیکن معاشی اصلاحات نہ ہونے سے امدادنہ ملی۔ اب معاشی اصلاحات شروع ہوتے ہی پہلی قسط ملنے کا امکان ہے۔

تیل کی سپلائی روکنے کے بعد مصر نے عراق سے معاہدہ کیا ہے جو ایران کے ساتھ مل کر خطے میں سعودی تسلط کو روکنے کے لئےمشترکہ کوشش کر رہے ہیں۔

قاہرہ نے گزشتہ ہفتے تیل پر تمام زرتلافی ختم کر دی جس سے ملک میں قیمتیں انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ ان کے اس اقدام کی تمام عالمی اداروں نے پذیرائی کی ہے لیکن ملک میں اس کے خلاف غم و غصہ ہے۔

قاہرہ میں منی بس ڈرائیور محمد صادق نے کہا کہ ہم کیسے اس قیمت کو ادا کریں؟ ایک کلو چینی کی قیمت ساڑے چار سے دس پاؤنڈ ہو گئی ہے۔ چاول کی قیمت میں بھی چار پاؤنڈ کا اضافہ ہوا۔

مبصرین  کا کہنا ہے کہ سالوں سے جاری سیاسی بحران کے باعث اب مصری معیشت مسائل کی زد میں ہے اور ان کے پاس سخت ترین اقدامات کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔

ملک میں افرط زر 14فیصد سے 20فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ مبصرین کے مطابق اس مسئلے کی وجہ سے مصر میں ڈالر کی کمی ہو سکتی ہے اور نئی سیاسی تحریک جنم لے گی جو شاید مرسی کو جیل سے باہر نکال لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: