عاطف کے گانے کی نئی ویڈیو انڈیا میں ریلیز ہو گی

عاطف اسلم نے بھارتی اخبا رمڈ ڈے کی خبر کو من گھرٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نئی البم پوری انڈیا سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہو رہی ہے۔

عاظف اسلم کے ترجمان عثمان کے مطابق اپنی نئی البم کے لئے عاطف نے ترکی میں بھارتی اداکارہ ’’الینا ڈی کروز‘‘ کے ساتھ ویڈیو بھی شوٹ کی تھی۔

اس ویڈیو پر دو  کروڑ روپے کی لاگت آئی جسے ٹی سیریز نے پروڈیس کیا۔ بھارتی اخبار کا دعویٰ تھا کہ ٹی سیریز موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی گلوکار کی البم ریلیز نہیں کر رہی جبکہ اس کا گانا بھی روک لیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار نے ذرائع کےٹی سیریز کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالےسے دعویٰ کیا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فوجیوں کی روز ہلاکت کے باعث پاکستانی گلوکار کی البم بھارت میں ریلیز کرنا ممکن نہیں۔

تاہم اب عاطف کی جانب سے خبر کی تردید سامنے آ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: