اعضا کی غیرقانونی پیوند کاری،سخت قانونی تیار

قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری ایکٹ میں ترامیم منظور کر لیں۔غیر قانونی پیوند کاری کی سزا عمر قید جبکہ ڈاکٹرز کے لائسنز منسوخ کرکے اسپتال کی پراپرٹی ضبط کی جائے گی۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بابر نواز کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کو بریفینگ دیتے ہوئے وزارت انسانی حقوق حکام نے زیر حراست خواتین کی مدد کے لیے فنڈ کا ترمیمی بل کمیٹی میں پیش کیا اور کہا کہ اس فنڈ کے بورڈ میں پہلے 19 ممبر تھے اب 9کر دئیے ہیں۔ جبکہ اس فنڈ کے لیے بورڈ ممبران کی مدت بھی طے نہیں ہے۔

کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ جو ممبر تین اجلاس میں مسلسل غیر حاضر ہو اس کی رکنیت معطل کی جائے اور اس اس فنڈ کے لیے قائم بورڈ ممبران میں چاروں صوبوں اور فاٹا سے ممبر لیا جائے۔

انسانی حقوق کی غیر قانونی پیوند کاری بل پر خیالات بیان کرتے ہوئے چیرمین کمیٹی نے کہا کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث اسپتال کار سرکار میں ضبط جبکہ کیا جائے۔

بل کا تیا کردہ مسودہ کمیٹی کے سامنے پیش کرتے ہوئے سیکریٹری وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ خونی رشتہ کے علاوہ کویئ غیر ملکی اعضاء کی پیوند کاری کے لیے پاکستان نہیں آئے گا۔

بل کے مسودے پر اتفاق کرتے ہوئے چیئرمین بابر نواز نے کہا کہ انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ترمیم کا بل آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: