میڈونا کا ہیلری کی حمایت میں کانسرٹ

امریکی پاپ سنگر میڈونا بھی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئی ہیں، نیویارک میں ہیلری کلنٹن کی حمایت میں کانسرٹ منعقد کیا گیا، ہیلری کلنٹن نے بھی کانسرٹ میں شرکت کی۔
میڈونا نے کانسرٹ میں اپنے نئے البم کے گانوں سے شائقین کو محظوظ کیا۔ انہوں نے نصف گھنٹے تک پرفارم کیا، کانسرٹ کے اختتام پر وہ ایک بار پھر اسٹیج پر آئیں اور انہوں نے ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے عوام سے ہیلری کو ووٹ دینے کی بھی اپیل کی۔
میڈونا نے کہا کہ امریکا ایک عظیم ملک ہے اور ہیلری کلنٹن اسے مزید آگے تک لے جا سکتی ہیں۔ ہمیں ایسا صدر منتخب کرنا ہے جو مساوات اور برابری کی بات کرتا ہے اور جو زیادہ امید افزا اور مثبت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: