عدنان سرجری کے بعد روبہ صحت، کھانا پینا شروع کر دیا

پاکستان کے سب سے وزنی نوجوان عدنان کے معدے کی سرجری کامیاب رہی ہے، سرجری کے 20 گھنٹے بعد عدنان نے کھانا پینا اور چلنا بھی شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق عدنان کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھا جائے گا۔
گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ عدنان کا وزن گزشتہ چند سال میں تیزی سے بڑھا اور320 کلو گرام سے بھی بڑھ گیا۔ ایک جینیاتی بیماری اور بھوک کے ہاتھوں مجبور عدنان نے روزانہ 5 لوگوں جتنی خوراک کھا کر اپنا یہ حال کر لیا۔
لاہور میں ڈاکٹرز نے عدنان کے معدے کی سرجری کے ذریعے اسے چھوٹا کرنے کا فیصلہ کیا اور پیر کو ایک نجی اسپتال میں یہ سرجری کی گئی، سرجری کے ذریعے ان کے معدہ 75 فیصد تک کم کر دیا گیا۔
عدنان اب کم کھانا کھائیں گے، دوسرے لفظوں میں انہیں کم بھوک لگے گی اور وہ تھوڑا کھانا کھا کر ہی پیٹ بھرا ہوا محسوس کریں گے، اس طریقہ علاج سے اگلے چند سال میں ان کے وزن میں 200 کلوگرام تک کمی ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: