حکومت کا لوڈ شیڈنگ میں50فیصد کمی کا فیصلہ

حکومت نے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ میں اب 50 فیصد کمی کی جائے گی، شہری علاقوں میں اب 6 کی بجائے 3 جب کہ دیہی علاقوں میں 8 کی بجائے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔
حکومت نے طلب اور رسد میں فرق کم ہونے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا،یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
خواجہ آصف نے ہفتے کی شام نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں بجلی کی کھپت اور پیداوار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ موسم تبدیل ہونے کے باعث بجلی کی کھپت میں کمی آئی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے سیکریٹری پانی و بجلی کو فیصلے پر عملدرآمد کا ٹاسک سونپ دیا ہے اور پہلے مرحلے میں آزمائشی بنیادوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
تحریک انصاف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کے اعلان کو بھی پاناما لیکس سے جوڑدیا، تحریک انصاف کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے خود پر سے دباؤ ہٹانے کے لئے یہ فیصلہ کیا، بتایا جائے اچانک زیادہ بجلی کیسے پیدا ہونے لگی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: