فضائی آلودگی، ایئر پیورفائر کی قیمت میں اضافہ

جس طرح سردی آتے ہی ہیٹر اور پارہ چڑھتے ہی ایئرکنڈیشنر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہے اسی طرح فضائی آلودگی بڑھتے ہی بھارت میں ایئر پیورفائر کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

بھارت میں فلپس کا آن لائن 12 ہزار روپے میں ملنے والا ایئر پیورفائر ایک ہفتے کے دوران 5 ہزار روپے اضافے سے 17 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر اس کی قیمت ساڑھے 15 ہزار روپے ہے۔

ایئر پیورفائر بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس کے فلٹر کی مختلف پرتیں ہوا میں موجود گرد کے ذرات، پولن، دھواں، زہریلے کیمیکل اور وائرس اپنے اندر جذب کرکے شفاف اور تازہ ہوا مہیا کرتے ہیں۔

پاکستانی پنجاب اور لاہور کی طرح بھارتی پنجاب اور دلی بھی پچھلے ہفتے بدترین سموگ کی لپیٹ میں رہے ہیں۔ دلی میں فضائی آلودگی کے باعث 1800 تعلیمی ادارے بھی بند کرنے پڑے۔

پاکستان میں عوام پہلی بار فضائی آلودگی سے بری طرح متاثر ہورہے ہیں تاہم بھارت کے دارالحکومت دلی سمیت کئی شہروں کو اس مسئلے کا سامنا ہے۔ بھارت میں فضائی آلودگی بڑھتے ہی صاف ہوا کی فراہمی کو بھی کاروبار بنالیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: