پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 177 رنز سے شکست

جنوبی افریقہ نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 177 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 538 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میزبان ٹیم 361 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ عثمان خواجہ نے 97 اور پیٹر نیویل نے 60 رنز بنائے۔

پروٹیز کی جانب سے ربادا نے تباہ کن باﺅلنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 242 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 244 رنز سکور کئے۔

جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایلگر اور ڈومنی کی سنچریوں نے آسٹریلیا کے سامنے 538 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: