9 دہشت گردوں کو پھانسی کی توثیق

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کو سزائے موت کی تصدیق کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی عدالتوں نے دہشت گردوں کو سیکورٹی اہلکاروں کو ذبح کرنے اور شہریوں پر حملوں میں پھانسی کی سزا سنائی۔

پھانسی کی سزا پانے والوں میں پشاور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کرنے والا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد ساجد ولد ابراہیم خان شامل ہے۔

چار پولیس اہلکاروں کے اغوا اور ان کے ہاتھ کاٹنے میں ملوث فضل حق بھی سزا پانے والوں میں شامل ہے۔

دہشت گرد فضل الرحمان ولد فضل کریم کو میجر محمد احسان اور پانچ جوانوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

دہشت گرد جاوید خان ، نذیر احمد ، بخت ولی ، زاہد خان ، عمر سعید اور رحمت کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: