مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری، کراچی میں کشیدگی

کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے بعد ملیر میں نیشنل ہائی وے کے اطراف شدید کشیدہ صورت حال ہے، مظاہرین کی طرف سے پولیس پر مسلسل پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔
گرفتاری کے خلاف احتجاج دھرنے میں تبدیل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک اور ٹرینوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہورہی ہے۔ بار بار مذاکرات کے باوجود مظاہرین ہٹنے کو تیار نہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں فیصل رضا عابدی اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ 3 روز سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
آج ملیر 15 کے قریب نیشنل ہائی وے پر جب مظاہرین دوبارہ جمع ہوئے تو انہیں منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی، جس کے بعد احتجاج نے دھرنے کی شکل اختیار کرلی ہے۔
دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہوگئی ہے جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہے۔ احتجاج کے باعث ملیر اور اطراف کے علاقوں میں شدید کشیدگی ہے
ملیر کے علاوہ ماڈل کالونی اور کالا بورڈ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ بعض مقامات پر کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے صبح کریک ڈاؤن کرتے ہوئے احتجاج میں شامل 13 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن کی رہائی کے بعد نیشنل ہائی وے کے ایک ٹریک کو آمدو رفت کے لیے بحال کردیا جائے گا تاہم ہمارا احتجاج مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کی رہائی تک جاری گا۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کر کے کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا جب کہ ایک اورکارروائی میں آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین کو بھی گرفتارکیا گیا تھا۔
پولیس نے گذشتہ روز فیصل رضا عابدی کو غیر قانونی اسلحے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا اس موقع پر تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ فیصل رضاعابدی کے گھر سے 5 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے تھے جو کہ غیر قانونی تھےعدالت نے فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: