اپنے بچے کا نام سیفینا نہیں رکھ رہے، سیف علی خان

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بچے کا نام سیفینا رکھنے کا نہیں سوچا، اس حوالے سے میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
بھارتی میڈیا اور بالخصوص سوشل میڈیا پر چند روز سے ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ لندن میں کرینہ کپور کی ایک ہاسپٹل میں ڈلیوری ہوئی، ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کا نام سیفینا رکھا گیا ہے۔
سیف علی خان نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک انہوں نے اپنے بچے کے جینڈر کے بارے میں ڈاکٹر سے نہیں پوچھا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایسا کوئی منصوبہ بھی نہیں بنایا کہ ڈلیوری کے لئے ہم لندن جائیں گے۔
سیف علی خان نے بچے کا نام سیفینا رکھنے کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بچے کے جینڈر کا نہیں پتہ، اس لئے نام رکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ پریگننٹ ہیں اور وہ ان دنوں کسی فلم کا حصہ نہیں ہیں، گزشتہ کچھ روز سے وہ کسی فلم یا فیملی تقریب میں نظر نہیں آئیں جس کے بعد ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ماں بن چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: