الزام لگانے والے ناکام ہوں گے، حکومتی ٹیم

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد حکومتی ٹیم نے کہا ہے کہ الزام لگانے والے ناکام ہوں گے، وزیر اعظم کو ان کے موقف میں کامیابی ملے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم خود کو احتساب کے لیے پیش کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے وعدے کے مطابق خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے، سپریم کورٹ کی طرف سے آنے والا ہر فیصلہ قبول ہو گا۔ امید ہے کہ اپوزیشن والے بھی فیصلہ مانیں گے۔
اس موقع پر ن لیگ کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف سڑکوں پر عدالت لگانے کی بہت شوقین ہے،پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی عدالت لگائے۔
ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ پہلے نواز شریف کو ایٹمی دھماکوں پر نشانہ بنایا گیا اب اب سی پیک پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس کے پاس ثبوت ہے وہ بات کرے، نواز شریف کو مائنس کرنے کی باتیں کرنے والے مسترد ہوچکے ہیں۔ پہلے بھی عدالتوں اور الیکشن کمیشن میں ن لیگ کامیاب ہوئی، اب بھی کامیابی ن لیگ کو ہی ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: