پاکستانی فنکاروں کے حق میں ایک اور آواز

بالی ووڈ سے پاکستانی فنکاروں کے حق میں ایک اور آواز بلند ہوئی ہے، ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن اور حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی میں شامل ہیما مالنی کہتی ہیں پاکستانی فنکار بھی ہمارے جیسے ہیں، ان پر پابندی کی بات نہیں کروں گی۔
ممبئی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگنی چاہئے یا نہیں وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گی تاہم اتنا کہنا چاہتی ہیں کہ وہاں سے جو لوگ کام کرنے آتے ہیں وہ بھی فنکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور ایک اداکارہ وہ پاکستانی فنکاروں کے کام کی تعریف کرتی ہیں تاہم انہیں بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہئے یا نہیں اس پر رائے نہیں دیں گی۔
بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان دینے پر کرن جوہر، سلمان خان، مہیش بھٹ اور اوم پوری کو پہلے ہی تنقید کا سامنا ہے تاہم اب ان کے حق میں آواز بلند کرنے والی ہیما مالنی خود بھارتی جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر جیت کر لوک سبھا میں آئی ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: