نائن زیرو کے قریب4 ٹرک اسلحہ برآمد

کراچی میں دہشت گردی کی بہت بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ہے، عزیز آباد میں نائن زیرو کے قریب سے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، حساس اداروں اور پولیس نے اسلحہ منتقل کرنے کے لئے 4 ٹرک منگوائے۔
پولیس نے پہلے سے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر لال قلعہ گراؤنڈ کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ گھر میں پانی کے ٹینک میں اور زیر زمین چھپائے گئے اسلحے کی بہت بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق پکڑے گئے اسلحے میں 250 راکٹ لانچر بھی برآمد کئے گے جب کہ درجنوں اینٹی ایئر کرافٹ گنیں، لائٹ مشین گن، ٹی ٹی پسٹل، 30 بور کے پسٹل اور ہزاروں راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کراچی میں اس سے قبل ایک ساتھ اسلحے کی اتنی بڑی کھیپ برآمد نہیں کی گئی۔ یہ اسلحہ محرم الحرام کے دوران شہر میں دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: