پاکستانیوں کی بھارت میں سرجیکل اسٹرائیک

پاکستانی ہیکرز بھارت کو دن میں تارے دکھانے لگے، دشمن کی فضاؤں میں بھی جیوے جیوے پاکستان کے نغمے گونج اٹھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکروں نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب اْترنے والے طیاروں کے مواصلاتی پیغامات میں دخل اندازی کرنا شروع کردی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے فوجی ہوائی اڈے اور جموں ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے رن وے پر پہنچتے ہیں تو کاک پٹ میں پاکستان کے ملی نغمے گونجنے لگتے ہیں۔

بھارتی پائلٹ کے مطابق جب بھی کوئی طیارہ دس ہزار فٹ سے کم کی بلندی پر پہنچتا ہے تو مبینہ پاکستانی ہیکر اس کا ٹیلی کمیونی کیشن سسٹم جام کردیتے ہیں۔

اسی فریکوئنسی پر ’’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘‘ یا اسی طرح کے دوسرے پاکستانی قومی نغمے نشر کرنے لگتے ہیں۔

بھارتی فوج اور شہری ہوا بازی کے ادارے رابطے کی فریکوئنسی بار بار تبدیل کرتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی نہ کوئی ہیکر اس نئی فریکوئنسی کو شناخت کرکے اس پر پاکستانی قومی نغمے نشر کرنے لگتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کا تمام ایئر ٹریفک کنٹرول بھارتی فضائیہ کے زیرِ انتظام ہے۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: